نہانے کیلئے کون سا وقت زیادہ بہتر ،ماہرین کی تجویز

نہانے کیلئے کون سا وقت زیادہ بہتر ،ماہرین کی تجویز

نیو یارک(نیٹ نیوز)نہانے کا بہترین وقت آخر کون سا ہے ، امریکی ماہرین کی ایک رپورٹ، جو طبی ویب سائٹ ‘‘ویری ویل ہیلتھ’’ میں شائع ہوئی، کے مطابق اگر کوئی شخص سونے سے ایک یا دو گھنٹے قبل نیم گرم پانی سے غسل کرے تو اسے نہ صرف جلد نیند آتی ہے بلکہ نیند زیادہ پرسکون اور گہری بھی ہوتی ہے۔

کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کا درجہ حرارت دن کے اوقات میں بلند رہتا ہے جبکہ رات کے وقت قدرتی طور پر کم ہونا شروع ہوتا ہے ، جو دماغ کو آرام اور نیند کا اشارہ دیتا ہے ۔ نیم گرم پانی سے نہانا اس قدرتی عمل کو مزید تیز کر دیتا ہے ، جس کے نتیجے میں جسم ٹھنڈا ہو کر بہتر نیند کے لیے تیار ہو جاتا ہے ۔تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ رات کے وقت صرف دس منٹ کا نیم گرم غسل بھی جسمانی سکون، ذہنی آرام اور بہتر نیند کے معیار میں نمایاں مدد دے سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں