سکرین کا بڑھتا استعمال نوجوانوں کے لیے ذہنی بحران

 سکرین کا بڑھتا استعمال نوجوانوں کے لیے ذہنی بحران

لاہور(نیٹ نیوز)جدید دور میں ٹیکنالوجی، سمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور سوشل میڈیا نے زندگی کو جہاں سہل بنایا ہے ، وہیں مسلسل سکرین کے استعمال نے ایک نئے ذہنی و جسمانی مسئلے کو بھی جنم دیا ہے ، جسے ماہرین ‘‘ڈیجیٹل تھکاوٹ’’ یا ‘‘ڈیجیٹل فٹیگ’’ قرار دیتے ہیں۔

 ماہرینِ نفسیات کے مطابق مسلسل سکرین پر نظریں جمائے رکھنے سے نہ صرف آنکھوں پر دباؤ بڑھتا ہے بلکہ ذہنی تھکن، توجہ کی کمی، چڑچڑاپن، نیند کی خرابی اور جذباتی دباؤ بھی پیدا ہوتا ہے ۔ آنکھوں میں خشکی، جلن، سر درد، گردن اور کندھوں میں درد، دھندلی بینائی اور جسمانی تھکن ڈیجیٹل فٹیگ کی عام علامات میں شامل ہیں۔ماہر نفسیات کے مطابق مسئلہ صرف جسمانی تھکن تک محدود نہیں رہتا بلکہ اگر اسے مسلسل نظر انداز کیا جائے تو یہ بے چینی، اضطراب، ڈپریشن اور دیگر ذہنی امراض کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں