ایک مہینہ روزانہ گوند کتیرا کااستعمال جسم کیلئے فائدہ مند

ایک مہینہ روزانہ گوند کتیرا کااستعمال جسم کیلئے فائدہ مند

لاہور(نیٹ نیوز)گرمیوں میں استعمال ہونے والا روایتی جز گوند کتیرا ناصرف جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی کئی فوائد کا حامل ہے ۔غذائی ماہرین کے مطابق اگر معتدل مقدار میں گوند کتیرا روزانہ1 ماہ تک استعمال کیا جائے تو جسم پر مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا روزانہ استعمال جسم کو زیادہ ہائیڈریٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔گوند کتیرے میں موجود حل پزیر فائبر ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے ، اس کا استعمال قبض میں کمی، معدے کو آرام اور آنتوں کی حرکت کو متوازن رکھنے میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب پانی کی مقدار اور ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ اس کا استعمال جسمانی توانائی برقرار رکھنے اور تھکن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں