رات کو اے سی سے نیند کیوں متاثر ہوتی ہے ؟

 رات کو اے سی سے نیند کیوں متاثر ہوتی ہے ؟

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ متعدد مریضوں کی جانب سے اے سی والے کمروں میں سونے کے باوجود نیند کے ناقص معیار کی شکایت کی گئی ہے ۔۔۔

 ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ایوی کمار نے بتایا کہ زیادہ درجہ حرارت میں وقت گزارنے خاص طور پر غیر معمولی حد تک گرم راتوں سے یہ قدرتی عمل متاثر ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اچھی نیند کے لیے جسمانی درجہ حرارت میں معمولی کمی ضروری ہوتی ہے ، درجہ حرارت میں اچانک کمی نیند پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ درجہ حرارت میں اچانک بہت زیادہ اضافے یا کمی سے جسمانی نظام پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔عام طور پر کمرے کو ٹھنڈا رکھنے سے اچھی نیند کے حصول میں مدد ملتی ہے ، مگر بہت زیادہ ٹھنڈ یا درجہ حرارت میں اچانک کمی بیشی سے نیند کا معیار اور اطمینان متاثر ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں