ہیٹ ویوز سے ذہنی دباؤ ، بے چینی میں اضافے کا انکشاف

ہیٹ ویوز سے ذہنی دباؤ ، بے چینی میں اضافے کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)شدید گرمی کی لہر صرف جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی کیفیت کو بھی متاثر کر رہی ہے ۔۔۔

ماہرین کے مطابق مسلسل زیادہ درجۂ حرارت کے باعث لوگوں میں چڑچڑاپن، بے چینی، تھکن، ذہنی دباؤ اور نیند کی خرابی جیسے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے دوران جسم مسلسل خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتا ہے جس سے جسمانی تھکن اور ذہنی دباؤ پیدا ہوتا ہے ، پسینہ، حبس، بے آرامی اور نیند کی کمی انسان کے موڈ اور برداشت پر منفی اثر ڈالتی ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق گرمی میں رات کے وقت اچھی نیند نہ آنا بھی پریشانی اور اضطراب کی بڑی وجہ بنتا ہے ، کئی افراد بار بار جاگتے ہیں یا مکمل نیند نہیں لے پاتے جس سے ذہنی تھکن، توجہ میں کمی اور بے چینی بڑھ جاتی ہے ۔پانی کی کمی بھی دماغی کارکردگی متاثر کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں