قربانی کے فوراً بعد گوشت پکانا کیوں خطرناک ہے ؟
لاہور(نیٹ نیوز)عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے فوراً بعد عموماً ہمارے گھروں میں تازہ گوشت کے پکوان تیار کرنے کا رواج ہے ۔۔۔
تاہم، یہ تازہ گوشت سائنسی اور طبی اعتبار سے ہماری صحت اور ہاضمے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ ذبح کے بعد پٹھوں میں توانائی کے مالیکیول یعنی اے ٹی پی ختم ہو جاتے ہیں، جو پٹھوں کو نرم اور لچکدار رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ عمل ذبح کے چند گھنٹوں بعد شروع ہو کر 12 سے 24 گھنٹے تک برقرار رہتا ہے ۔انسانی معدے کے اینزائمز کے لیے ایسے سخت گوشت کو توڑنا اور ہضم کرنا ایک کٹھن مرحلہ بن جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ہاضمے کا نظام سست پڑ جاتا ہے ۔ ایسے گوشت کے استعمال سے پیٹ میں شدید درد، گیس، اپھارہ اور بدہضمی جیسی شکایات پیدا ہو جاتی ہیں۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور معدے والے افراد کے لیے یہ زیادہ نقصان دہ ہے ۔