گوگل کا لیبارٹری میں پیدا مچھر فلوریڈا میں چھوڑنے کا فیصلہ
فلوریڈا (نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ بیکٹیریا سے متاثرہ مچھر چھوڑنے جا رہی ہے اور اس عمل پر ماہرین بالکل بھی تعجب میں نہیں ہیں۔
گوگل، اپنی دہائی پرانے مگر کم معروف پروگرام 'ڈی بگ' کے ذریعے ، سافٹ ویئر انجینئرز، حیاتیات دانوں، خصوصی کیڑوں کی افزائش کرنے والے روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو کم کرنے پر کام کر رہا ہے ۔ فیڈرل رجسٹر کے نوٹس کے مطابق تجربے کے پہلے سال فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 1 کروڑ 60 لاکھ نر مچھر جن کی لیبارٹری میں افزائش اور نس بندی ہوئی چھوڑے جائیں گے ۔ جبکہ دوسرے سال مزید 1 کروڑ 60 مچھر چھوڑے جائیں گے ۔البتہ، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس تجربے کے لیے کس شہر کا انتخاب ہوگا اور یہ ٹیسٹ کب ہوگا۔