سعودی عرب میں صدی بعد نایاب اونیگر کی پیدائش

سعودی عرب میں صدی بعد نایاب اونیگر کی پیدائش

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب نے جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے ۔ ملک میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ نایاب اونیگر کی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یہ خوش آئند پیش رفت پرنس محمد بن سلمان رائل ریزرو میں سامنے آئی، جہاں عربیئن ری وائلڈنگ (قدرتی ماحول میں دوبارہ آبادکاری) پروگرام کے تحت جون 2025 میں ایک نر اونیگر پیدا ہوا۔ریزرو انتظامیہ کے مطابق یہ نایاب جانور اپنی زندگی کا انتہائی اہم پہلا سال کامیابی سے مکمل کر چکا ہے ، جسے تحفظِ حیات کی کوششوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔ ریزرو حکام کا کہنا ہے کہ رواں موسمِ سرما کے دوران مزید دو بچوں کی پیدائش متوقع ہے ، جبکہ افزائشِ نسل کے پروگرام کو بھی وسعت دی جا رہی ہے تاکہ جینیاتی تنوع میں اضافہ ہو اور اس شدید خطرے سے دوچار نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں