طبی ماہرین نے پیٹ کی چربی کم کرنیکا آسان نسخہ بتا دیا
لاہور(نیٹ نیوز)غذائی ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہر کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی خون میں شکر کی سطح کم کر کے جسم میں چربی جمع ہونے سے بچا سکتی ہے ۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق کھانے کے بعد معمول کی رفتار سے چہل قدمی کرنے سے خون میں شکر کی سطح اچانک نہیں بڑھتی جس کے نتیجے میں جسم میں چربی ذخیرہ ہونے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق چہل قدمی سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور پیٹ پھولنے کی شکایت کم ہوتی ہے ، خون میں شکر کی سطح متوازن رہتی ہے ، جسمانی میٹابولزم متحرک رہتا ہے جس سے چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد ملتی ہے ، گیس اور اپھارے میں کمی آتی ہے ، خون کی گردش اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ انتظار کریں، پھر ہلکی یا درمیانی رفتار سے 10 سے 15 منٹ چہل قدمی کریں۔