نظر کا دھوکا ،تصویر میں نظر آنے والا منہ کس گھوڑے کا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)نظروں کو دھوکا دینے والی تصاویر پہیلیوں کے شوقین افراد میں بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔
یہ تصویر درحقیقت کافی چیلنجنگ ثابت ہوگی اور سر کھجانے پر مجبور کر دے گی۔جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں دائیں اور بائیں 2 گھوڑوں کے جسم نظر آرہے ہیں جبکہ درمیان میں ایک گھوڑے کا منہ ہے ۔گھوڑے کا منہ کیمرے کی جانب دیکھ رہا ہے اور آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ یہ دائیں یا بائیں یا 1 یا 2 نمبر میں سے کس گھوڑے کا منہ ہے ۔ ذرا غور سے تصویر کو دیکھیں اور پھر اپنا جواب دیں۔ ویسے ہم اس کا جواب بتا دیتے ہیں اور ہے دائیں جانب کھڑا گھوڑا۔دائیں جانب کھڑے گھوڑے کے ایال یا گردن کے بالوں کی رنگت سیاہ رنگ کی ہے جو چہرے کے اوپر بھی نظر آرہے ہیں جبکہ بائیں جانب کے گھوڑے کے ایال ہلکے رنگ کے ہیں۔