وزن گھٹانے والی دوائیں بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتیں

وزن گھٹانے والی دوائیں بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتیں

سان ڈیاگو (نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے استعمال ہونے والی مشہور دوا اوزیمپک اور دیگر جی ایل پی-1 ادویات شاید جسمانی یا حیاتیاتی بڑھاپے (بائیولوجیکل ایجنگ) کی رفتار کو بھی سست کر سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کی تحقیق کے مطابق سیماگلوٹائیڈ پر مبنی جی ایل پی-1 ادویات ممکنہ طور پر جسم کے خلیات کو دوبارہ پروگرام کر رہی ہیں، جس سے مدافعتی نظام زیادہ مؤثر بنتا ہے اور جسم میں سوزش کم ہوتی ہے ۔ نتیجتاً خلیاتی سطح پر جسم کے زوال یا بڑھاپے کا عمل سست پڑ سکتا ہے ۔ اس سے پہلے قبل بھی جی ایل پی-1 ادویات کے متعدد طبی فوائد سامنے آ چکے ہیں اور سان ڈیاگو کی تحقیقی ٹیم کا ماننا ہے کہ یہ فوائد ممکنہ طور پر حیاتیاتی بڑھاپے کی رفتار میں کمی سے جڑے ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں