چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ٹاؤن شپ میں اسفند ، ہڈیارہ میں فضل اور کاہنہ میں واصف کولوٹاگیا مانگامنڈی ، ساندہ اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،بتایاگیاہے کہ ٹاؤن شپ میں اسفند سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل ، لیاقت آباد میں نیاز سے 2لاکھ 67 ہزار روپے اور موبائل،گجرپورہ میں حماد سے2لاکھ45ہزار روپے اور موبائل، لاری اڈا میں راشد سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ، ہڈیارہ میں فضل سے 2لاکھ روپے ، موبائل،کاہنہ میں واصف سے 20 ہزار روپے اور موبائل ،نواب ٹاؤن میں عرفان سے 10 ہزار روپے اور موبائل جبکہ چوہنگ میں یاسر سے 8 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔دوسری طرف مانگامنڈی سے عاصم، ساندہ سے نعیم اور اسلام پورہ سے ماجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...