گندم اور دالوں کی پیداوار بڑھا کر اربوں ڈالربچائے جاسکتے،شاہد عمران

گندم اور دالوں کی پیداوار بڑھا کر اربوں ڈالربچائے جاسکتے،شاہد عمران

لاہور (اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔

 گنا، گندم اور دالوں کی کاشت میں اضافہ کرکے ہر سال اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچا یا جاسکتا ہے اور مہنگی غذائی درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔ اتوار کوخواتین کاروباری شخصیات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید کاشتکاری، موسمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اعلی پیداوار دینے والے بیج، موثر آبپاشی نظام، زرعی مشینری اور معیاری زرعی مداخل کی بروقت فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کسانوں کی رہنمائی کے لیے زرعی تحقیق اور توسیعی خدمات کو بھی مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...