چھوٹے تاجروں کیلئے کاروبار دوست پالیسی کامطالبہ
حکومت چین اورتھائی لینڈ کی طرز پر سہولتیں فراہم کرے ،اشرف بھٹی
لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر خصوصی سہولیات اور مراعات فراہم کرے ،تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر انہیں اس طر زپر مالی اور حکومتی تعاون میسر نہیں جو کاروبار ی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے نا گزیر ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ نے چھوٹے کاروباروں کی سرپرستی کرکے اپنی معیشت کو مستحکم بنایا ہے ، پاکستان بھی اسی ماڈل سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بڑھتے اخراجات اور پیچیدہ ٹیکس نظام نے چھوٹے تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے تاجروں کے لیے کاروبار دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور ملکی معیشت مضبوط ہو سکے ۔ اشرف بھٹی اس عزم کا اظہار کیا کہ آل پاکستان انجمن تاجران چھوٹے تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments