وافی انرجی پاکستان اور این ای ڈی یونیورسٹی کا اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے اپنے فلیگ شپ سماجی سرمایہ کاری پروگرام تعمیرکے تحت این ای ڈییونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ورلڈ اسٹارٹ اپ چیمپئن شپ سی پاکستان2026 کے علاقائی مرحلے کی اسپانسرشپ کی۔
یہ بین الاقوامی کاروباری مقابلہ اور نمائش ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد طلبہ اور جدت پسندنوجوانوں کو اپنے کاروباری خیالات کو کامیاب اور پائیدار کاروبار میں تبدیل کرنے کے لیے مزید مواقع اور ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔یہ شراکت وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے اُس وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ پاکستان کے نوجوانوں اور اُن کے جدت پر مبنی خیالات میں سرمایہ کاری کا عزم رکھتی ہے جو دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ گورنمنٹ عمران قریشی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کے پاس ایسے خیالات، عزم اور صلاحیت موجود ہے جو ملک کو درپیش کئی اہم چیلنجز کا مؤثر حل پیش کر سکتی ہے ۔ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارمز اور مواقع فراہم کیے جائیں، جہاں وہ اپنے جدید تصورات کو پائیدار اور کامیاب کاروبار میںتبدیل سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments