پی ایم ای ایکس کے سربراہ کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب

پی ایم ای ایکس کے سربراہ کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب

منتخب امیدوار کو 3 سالہ قابلِ توسیع کنٹریکٹ ودیگر مراعات دی جائیں گی

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تقرری کیلئے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔یہ تقرری ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب ملکی کموڈٹی مارکیٹ کی ترقی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور ریگولیٹری تقاضوں کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔پی ایم ایکس جو ایس ای سی پی کے زیرِ نگرانی کام کرنے والا ملک کا واحد لائسنس یافتہ کموڈیٹی فیوچر ایکسچینج ہے ، اس نے واضح کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے ایسے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

جو کسی ریگولیٹڈ مالیاتی ادارے میں اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دے چکے ہوں اور جن کے پاس کم از کم 20 سال کا پیشہ ورانہ تجربہ موجود ہو۔انتظامیہ کے مطابق منتخب امیدوار کو 3 سالہ قابلِ توسیع کنٹریکٹ، مارکیٹ کے مطابق تنخواہ اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے جس کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق پی ایم ایکس کے نئے سربراہ کی تقرری ادارے کی مستقبل کی حکمت عملی، کموڈٹی مارکیٹ کی توسیع، جدید مالیاتی مصنوعات کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...