ایران حملے کی ویڈیو میں گانے کے استعمال،کیٹی پیری برہم

 ایران حملے کی ویڈیو میں گانے کے استعمال،کیٹی پیری برہم

لاس اینجلس(این این آئی)امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایران پر حملے کی ویڈیو میں اپنے گانے کے استعمال پر وائٹ ہاس کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے کہا کہ ایران پر امریکی فوجی حملوں کی ویڈیو میں میرے گانے فائر ورک کے استعمال پر صدمے میں ہوں، امریکی فوجی حملوں میں اپنے گانے کے استعمال پر شدید برا محسوس کر رہی ہوں۔کیٹی پیری نے مزید کہا کہ میرا گانا اصل میں امید، شفا یابی اور اندرونی طاقت کے بارے میں ایک ترانے کے طور پر لکھا گیا تھا، وائٹ ہاس کی جانب سے اس کا استعمال اس مفہوم کے منافی ہے جس کی یہ گانا نمائندگی کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...