احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم میں جلوہ گر ہوں گے

 احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم میں جلوہ گر ہوں گے

لندن(شوبز ڈیسک) اداکار احسن خان انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم فراموش میں اداکار صمد عارض کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

یہ فلم ایمبرلائن سٹوڈیو لمیٹڈ کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور اسے سال کی نمایاں عالمی مشترکہ فلمی پروڈکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے ۔ فلم کے مصنف اور ہدایت کار فلم ساز ابو علیہا ہیں جبکہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ یکم ستمبر سے برطانیہ میں شروع ہوگی۔فلم کی عکس بندی ستمبر کے وسط تک برطانیہ کے مختلف مقامات پر جاری رہے گی۔ فراموش ایک منفرد اردو پنجابی ہارر تھرلر فلم ہے ، جس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...