عدم تحفظ کا شکار خواتین وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ لیتی ہیں:قدسیہ علی
کراچی (آئی این پی)اداکارہ قدسیہ علی کا کہنا ہے کہ جو خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں، وہ عدم تحفظ کا شکار ہو کر وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین بچپن میں والدین کی محبت سے محروم رہتی ہیں، جس کی وجہ سے جب انہیں کسی بھی شکل میں محبت کی معمولی سی جھلک ملتی ہے تو وہ ہر طرح کا رویہ برداشت کرنے لگتی ہیں۔ان کے مطابق ایسی خواتین وقتی محبت کو بھی حقیقی سمجھ کر قبول کر لیتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments