منافقت ، خوشامد کو زیادہ پذائی ملتی ہے :فردوس جمال

 منافقت ، خوشامد کو زیادہ پذائی ملتی ہے :فردوس جمال

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سچ بولنے اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنے والوں کو پسند نہیں کیا جاتا جبکہ منافقت اور خوشامد کو اکثر زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنا ایک واضح نظریہ اور سوچ ہے اور جس بات کو میں حق اور درست سمجھتا ہوں اسے بلا جھجک بیان کردیتا ہوں، خواہ لوگ اس پر کسی بھی قسم کی رائے قائم کریں۔فردوس جمال نے کہا کہ اگر وہ بھی دوسروں کی طرح لوگوں کے منہ پر بے جا تعریفوں کے پل باندھنا شروع کر دیں تو یقیناً میرا حلقہ احباب بھی بہت بڑا ہو لیکن میں حقیقت کے برعکس بات کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان میں حالات اور حقائق کو گہرائی سے دیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...