3 منشیات فروش گرفتار، زہریلی شراب کی 400 بوتلیں، 2 کلو چرس برآمد
قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے زہریلی شراب کی 400 چھوٹی بوتلیں برآمد کرلیں۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور عظیم حفیظ نے منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران عیدے شاہ روڈ قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش محسن انصاری اور علی رضا انصاری کو گرفتار کرکے قبضہ سے 400 چھوٹی بوتلیں زہریلی شراب برآمدکرنے کے بعد مقدمہ درج کیا ۔ادھر ایس ایچ او منڈی عثمانوالا ملک جبار نے خصوصی مہم کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش سلامت پورہ کے رہائشی خالد پرویز کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو کے قریب چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو ریلوے سٹیشن عثمانوالا کے قریب سے پکڑا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments