ٹاروبا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ

ٹاروبا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ

شائی ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں ،محمد علی نے 4 وکٹیں لیں قومی اوپنر اذان اویس صفر پر آؤٹ، ،امام الحق اور شان مسعود کی نصف سنچریاں

ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک)ٹاروبا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ کر دیا۔میزبان ٹیم نے دوسرے دن اپنی نامکمل اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 117 رنز کے اضافے پر باقی تمام وکٹیں حاصل کر لیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 50 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 جبکہ عامر جمال نے 1وکٹ اپنے نام کی۔ آخری اطلاعات تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنا لئے تھے ،امام الحق 63 جبکہ شان مسعود 73 رنز پر کھیل رہے تھے ،اوپنر اذان اویس صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...