وزیراعلیٰ کی زیرنگرانی نکاسی آب کی300جدید کیمروں سے مانیٹرنگ

وزیراعلیٰ کی  زیرنگرانی  نکاسی  آب  کی300جدید  کیمروں  سے  مانیٹرنگ

400 کلو میٹر سیوریج لائن، سوا 700کلو میٹر ڈرین اور سوا 2لاکھ مین ہولز کی صفائی کر دی گئی مظفرآباد کے بعد مریم نواز کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میر پور بھی پہنچا دی گئیں ،شہریوں کا جشن

 لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر نگرانی صوبہ کے 41 اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی، صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ،آپریشن میں لوکل گورنمنٹ، واسا، ستھراپنجاب، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں، نکاسی آب کی 300جدید کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،دوسری طرف مظفرآباد کے بعد مریم نواز شریف کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میر پور بھی پہنچا دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰکی ہدایت پرلاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے ایک ہزار سے زائد مشینیں او رہزاروں واسا ورکر زمیدان عمل میں ہیں ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں کھڑے بارشی پانی کی مانیٹرنگ کیلئے 24/7ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے کھڑے بارشی پانی کی نشاندہی کی جارہی ہے ،وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122 اورواسا کا مثالی اشتراک کاردیکھا گیاہے ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 400کلو میٹر سیوریج لائن، سوا 700کلو میٹر ڈرین اور سوا 2لاکھ مین ہولز کی صفائی کر دی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ۔

نئے واسا ڈسٹرکٹس کو ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر مشینیں، سیورجیٹنگ مشینیں، ویل ایکسکویٹر، سیوریج ڈی سلٹنگ مشینیں،واٹر بروزراور کرین فراہم کی گئی ہیں ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرہر شہر میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ فعال ہیں ،اٹک،چکوال، مری ، ڈی جی خان، راجن پور، گجرات اور دیگر شہروں ،لاہور میں ایم اے جناح روڈ، راوی روڈ سمیت مرکزی شاہراہیں فوری نکاسی آب سے صاف کردی گئیں جبکہ سرگودھا ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،سمبڑیال،پسرور ،حافظ آباد میں بھی پانی کی فوری نکاسی کے بعد صفائی کاعمل بھی مکمل کرلیاگیا جس پرعوام وزیراعلی ٰاور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چند گھنٹے میں وعدہ پورا کر دکھایا،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میر پور پہنچ گئیں ، بسیں میر پور پہنچنے پر شہر میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔میر پور کے رہائشی بزرگ، نوجوان، بچے خوشی سے نہال ہو کربسوں کے استقبال کیلئے پہنچ گئے ،بسوں کو ڈھول بجاتے ہوئے جلوس کی شکل میں میر پور لایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...