اسحاق ڈار سے ڈی جی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ٹیلیفونک رابطہ
رہنماؤں کا خطے میں امن و استحکام بڑھانے کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور رافیل نے وزیر خارجہ کو یو این او سیکرٹری شپ کیلئے اپنی امیدوار ی سے آگاہ کیا
اسلام آباد(دنیا نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیااوراس دورانِ خطے کی موجودہ صورتِ حال، امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا، ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی معاہدے (ایم او یو)کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے جاری رہنے پر امید کا اظہار کیا ،دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رافیل گروسی نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے اپنی امیدوار ی سے بھی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوم متحدہ کے کردار اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لئے پاکستان کی مضبوط اور مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن، تعاون اور سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments