ناصر اقبال نے جان شیر خان سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)عالمی کھلاڑی ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی 0-3سے مات دے کر جان شیر خان مارخور چیلنجر سکواش ٹورنامنٹ 2026 جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصحف شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے اپنے حریف کے خلاف مکمل طور پر بالادستی قائم کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ناصر اقبال نے محض 15 منٹ کے مقابلے میں پہلا گیم 1-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 3-11 سے کامیابی پا کر تیسرے گیم میں 3-11 فتح حاصل کرتے ہوئے وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔ اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments