انعم عزیر نے کامیابی پاکستانی خواتین کے نام کر دی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)کوہ پیمائی اور ٹریل رننگ میں اپنی شناخت بنانے والی مہم جو انعم عزیر نے پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی 100 کلومیٹر گلیات ماؤنٹین ٹریل الٹرا میراتھون جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات قدرتی اور وائلڈ لائف خطرات سے بھرپور اس سخت مشکل مقابلے میں انعم عزیر نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ ایک انٹرویو میں انعم عزیر نے کہا کہ وہ اپنی یہ کامیابی پاکستان کی تمام خواتین، خصوصا خواتین رنرز کے نام کرتی ہیں۔ ان کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میں بھی مزید منفرد اور مشکل چیلنجز قبول کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments