فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹ بال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا خط منظر عام پر آگیا۔
یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا سپین کے خلاف فائنل میچ کے خاتمے پر گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے ۔اپنے خط میں جیانی انفنٹینو نے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ارجنٹینا نے سپین کے خلاف ایک سنسنی خیز فائنل کے بعد فیفا ورلڈ کپ کا سلور میڈل حاصل کیا میں ارجنٹائن فٹ بال کی اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا، ‘ارجنٹینا کی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کا سبب بنی۔ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل سکالونی کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے محبت ہی اس کامیابی کی بنیاد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments