عمر بڑھانے کیلئے طرزِ زندگی میں سادہ تبدیلیاں اپنائیں
نیو یارک(نیٹ نیوز)نئی امریکی تحقیق کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی اپنانے سے زندگی میں 20 سال سے زائد کا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ ہیلتھ سائنس کے ماہر ژوان مائی ٹی گوئن کیمطابق روزانہ تازہ پھل، سبزیاں، ثابت اناج، دالیں اور پروٹین سے بھرپور غذائیں جسم کو ضروری توانائی فراہم کرتی ہیں،سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات سے مکمل پرہیز بھی لمبی عمر کیلئے نہایت اہم ہے ۔روزانہ مناسب دورانیے کی نیند مختلف بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔تیز چہل قدمی، سائیکل چلانا، تیراکی، ورزش بھی ضروری ہے ،مراقبہ، گہری سانس لینے کی مشقیں، پسندیدہ مشاغل اور اہلِ خانہ یا دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا ذہنی سکون میں اضافہ کرتا ہے اور جسم پر منفی اثرات کم کرتا ہے ۔شراب نوشی سے گریز کیا جائے ۔ مثبت سماجی تعلقات کو بھی لمبی عمر کے اہم عوامل میں شامل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments