کِمچی مائیکرو پلاسٹک کے خلاف مددگار، امید افزا نتائج

کِمچی مائیکرو پلاسٹک کے خلاف مددگار، امید افزا نتائج

سیئول(نیٹ نیوز)سائنس دان اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کوریا کی مشہور خمیر شدہ غذا کِمچی انسانی جسم سے مائیکرو پلاسٹک خارج کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق کِمچی میں پائے جانے والے بعض مفید بیکٹیریا ہاضمے کے دوران مائیکرو پلاسٹک کے ذرات سے چمٹ جاتے ہیں اور انہیں جسم سے خارج ہونے میں مدد دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ابتدائی مطالعے میں کِمچی سے حاصل کیے گئے لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کے ایک مخصوص جرثومے کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو یہ پروبائیوٹک دیا گیا، ان کے فضلے کے ذریعے مائیکرو پلاسٹک کی مقدار تقریباً دوگنا خارج ہوئی جبکہ لیبارٹری تجربات میں یہی بیکٹیریا تقریباً 57 فی صد مائیکرو پلاسٹک ذرات سے چمٹ گیا۔ اس حوالے سے حتمی نتیجے تک پہنچنے کیلئے انسانی سطح پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...