وزن کم کرنے والی ادویات سے بال جھڑنے کا تعلق

وزن کم کرنے والی ادویات سے بال جھڑنے کا تعلق

پنسلوانیا (نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی بعض مشہور ادویات کے استعمال سے بال جھڑنے (ایلوپیشیا) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق جی ایل پی-1 گروپ کی ادویات (جن میں مونجارو، اوزیمپک اور ویگووی شامل ہیں) استعمال کرنے والے متعدد افراد نے بال جھڑنے کی شکایات متعلقہ اداروں کو رپورٹ کی ہیں۔ تقریباً 50 ہزار افراد پر مبنی نئی تحقیق بھی اس ممکنہ تعلق کی تائید کرتی ہے ۔یہ ادویات بنیادی طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو اور موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا ہیلتھ سسٹم کے محققین کیمطابق امریکی ریگولیٹری اداروں کو خاص طور پر سیماگلوٹائیڈ اور ٹیرزیپیٹائیڈ کے استعمال کے بعد بال جھڑنے کی متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...