چین مصنوعی طریقے سے یاک کلون کیوں بنا رہا ہے
تبت (نیٹ نیوز)تبت میں چین ایک ایسا سائنسی تجربہ کر رہا ہے جس نے ماہرینِ حیوانات اور سائنس کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
چینی سائنسدان یاک نامی پہاڑی جانوروں کے کلون تیار کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد ایسے یاک پیدا کرنا ہے جو زیادہ مضبوط، صحت مند، بیماریوں سے محفوظ اور سخت موسمی حالات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔یاک تبت کے لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یہ جانور صدیوں سے وہاں کے مقامی افراد کو دودھ، گوشت، اون اور روزمرہ کاموں میں مدد فراہم کرتے آئے ہیں۔چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے یاک تیار کیے جا سکتے ہیں جو نہ صرف زیادہ پیداوار دے سکیں بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بیماریوں کا بھی بہتر مقابلہ کر سکیں۔تاہم ابھی تک کسی کامیاب جنگلی یاک کلون کی پیدائش کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments