سمندر میں غرق بازنطینی جہاز کے ملبے سے خزانہ دریافت
زغرب(نیٹ نیوز)کروشیا کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں ڈوبے ہوئے بازنطینی دور کے ایک قدیم جہاز سے سونے کے زیورات دریافت ہوئے ہیں جس سے ماہرین آثارِ قدیمہ کو اشارہ ملا ہے کہ جہاز میں سوار لوگوں میں کوئی ایک اعلیٰ عہدے دار تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ جہاز ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل دریافت ہوا تھا اور اس پر کئی سال تک کھدائی کے دوران زیرِ آب تحقیق جاری رہی۔ جہاز غالباً ساتویں یا آٹھویں صدی عیسوی کا ہے ۔ دریافت ہونے والی قیمتی اشیا میں بازنطینی سلطنت کے ہراکلیئس خاندان کے چار شہنشاہوں کے دور (610 تا 711 عیسوی) کے سونے کے سکے بھی شامل ہیں جبکہ یاقوت، زمرد اور موتیوں سے مزین قیمتی بکسوں کے بند بھی برآمد ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے بازنطینی دور کی بحری تجارت، شاہی سفر اور اس زمانے کی تہذیب سے متعلق معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments