جسم پر سب سے زیادہ شارک کے ٹیٹو بنانے کا عالمی ریکارڈ
نیو یارک(نیٹ نیوز)شارک سے غیرمعمولی محبت رکھنے والی ایک امریکی خاتون نے اپنے جسم پر 106 شارک ٹیٹوز بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
ریاست مین سے تعلق رکھنے والی ایملی موریسن کو مئی میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خواتین کی کیٹیگری میں جسم پر سب سے زیادہ شارک ٹیٹوز کا اعزاز دیا گیا۔ایملی نے بتایا کہ ان کی شارک میں دلچسپی کا آغاز آٹھ سال کی عمر میں فلم‘Jaws’دیکھنے کے بعد خوف سے ہوا۔ بعد ازاں ان کے والد نے انہیں لائبریری سے حقیقی شارکس کے بارے میں تحقیق کرنے کی ترغیب دی، جس کے بعد ان کا خوف محبت میں بدل گیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بہاماس میں ٹائیگر شارکس اور گریٹ ہیمرہیڈ شارکس کو خوراک کھلا چکی ہیں، آسٹریلیا میں گریٹ وائٹ شارکس کے ساتھ کیج ڈائیونگ کر چکی ہیں، جبکہ میکسیکو کے ساحل پر وہیل شارکس کے ساتھ بھی تیرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments