پی سی بی نے بہترین ماحول اور سہولیات دیں:میکی وین

 پی سی بی نے بہترین ماحول اور سہولیات دیں:میکی وین

پی سی بی نے بہترین ماحول اور سہولیات دیں:میکی وین ٹیم نے حالات کے مطابق کامیاب کرکٹ کھیلی،جنوبی افریقی انڈر 19 کپتان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان میکی وین ورسٹ نے پاکستان کے کامیاب دورے کے اختتام پر پی سی بی کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں انہیں بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کی گئیں، جس پر وہ پی سی بی کی شکر گزار ہیں۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کو پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز2-3 سے جیتنے پر بے حد خوشی ہے کیونکہ اس کامیابی کے لیے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز جنوبی افریقہ سے خاصی مختلف تھیں، تاہم ٹیم نے حالات کے مطابق خود کو ڈھالا اور کامیاب کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بعض کھلاڑیوں کے لیے یہ بین الاقوامی کرکٹ کا پہلا تجربہ تھا اس لیے ایسی سیریز جیتنا ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر19 کھلاڑیوں کے لیے نائٹ میچز کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے ، جس سے نوجوان کرکٹرز کو مستقبل کی بڑی کرکٹ کے لیے بہتر تیاری کا موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر بانو نے پوری سیریز میں جارحانہ بیٹنگ کا عمدہ مظاہرہ کیا اور ان کی ہارڈ ہٹنگ خاص طور پر متاثر کن رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...