شدید زلزلے کے بعد وینزویلا کا آسمان خونی ہوگیا
کراکس (نیٹ نیوز)وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں منگل کی شام اچانک آسمان کا رنگ سرخ اور نارنجی ہو گیا، جس نے شہریوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کر دیا۔
یہ منظر اتنا عجیب اور پراسرار تھا کہ دیکھنے والے کچھ دیر کے لیے خاموش اور حیران رہ گئے ۔شہر میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ آسمان پر نیچے لٹکتے بادل بھی سرخی مائل رنگ اختیار کر گئے تھے ، جس سے پورے ماحول میں ایک خوفناک اور پراسرار کیفیت پیدا ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اسے کسی بڑی آفت یا قیامت کی نشانی قرار دیا۔ ماہرینِ موسمیات نے اس کی سائنسی وجہ بتائی ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ ایک قدرتی عمل ہے جسے ریلے اسکیٹرنگ یا کاندیلازو کہا جاتا ہے ۔ ہوا میں موجود صحارا کے ریگستان کی باریک دھول ایک قدرتی چھلنی کا کام کر رہی ہے ، جو نیلی روشنی کو بکھیر دیتی ہے اور صرف سرخ اور نارنجی رنگوں کو گزرنے دیتی ہے ۔