ڈائنو سار کی ہڈی کی تصدیق میں 40برس کیوں لگے
ماسکو(نیٹ نیوز)40 برس سے آرکائیوز میں پڑے ایک فوسل سے متعلق یہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ انٹارکٹیکا میں دریافت ہونے والی پہلی ڈائنوسار کی ہڈی ہے ۔یہ فوسل 1985 میں برٹش انٹارکٹک سروے کی ایک مہم کے دوران جیمز روس آئی لینڈ سے دریافت ہوا تھا۔
تاہم، اس وقت اسے غلطی سے ایک قدیم رینگنے والے جانور کی ہڈی سمجھ لیا گیا اور اسے ادارے کے جیولوجی آرکائیو میں محفوظ کر دیا گیا۔اب چار دہائیوں بعد جدید تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دراصل ایک ٹائٹینوسار کی دم کے مہرے کی ہڈی ہے ۔ ٹائٹینوسار لمبی گردن اور دیوہیکل جسامت رکھنے والے سوروپوڈ ڈائنوسار کا ایک گروہ تھا۔ماہرین کے مطابق اس دریافت سے انٹارکٹیکا میں ڈائنوساروں پر تحقیق کا ایک نیا باب کھل گیا ہے کیونکہ اس سے قبل پورے براعظم سے سوروپوڈ ڈائنوسار کی صرف ایک ہی ہڈی دریافت ہوئی تھی۔