تھائی لینڈ:انکلوژر سے 100بندر فرار، تلاش جاری
بنکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں انکلوژر سے 100 کے قریب بندر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ شہر لوپبُوری میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح بندر لوپبُوری میونسیپلیٹی اینیمل نرسری سے فرار ہو گئے ۔
تاہم، عملے نے ایک ہزار سے زائد دیگر بندروں کو انکلوثر سے باہر جانے سے روک لیا۔شہر کے میئر چمروئن سلاچیپ نے مقامی پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فرار ہونے والے بندروں کو جلد از جلد پکڑا جائے تاکہ وہ شہری آبادی یا املاک کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔لوپبوری شہر اپنے سالانہ ‘منکی بوفے فیسٹیول کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ ماضی میں یہاں بڑی تعداد میں لمبی دم والے مکاک آزادانہ گھومتے تھے ۔ تاہم، 2024 میں تقریباً 2500 بندروں کو پکڑ کر بڑے انکلوژر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔