نیوکلیئر توانائی سے چلنے والا پے لوڈ کا حامل سیٹلائیٹ لانچ

نیوکلیئر توانائی سے چلنے والا پے لوڈ کا حامل سیٹلائیٹ لانچ

نیو یارک(نیٹ نیوز)سپیس ایکس نے جوہری توانائی سے چلنے والے پے لوڈ کے حامل دنیا کے پہلے تجارتی سیٹلائیٹ کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔ اس لانچ کو خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔

 سیٹلائیٹ سپیس ایکس کے فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے کیلیفورنیا میں واقع وینڈنبرگ سپیس فورس بیس سے ٹرانسپورٹر-17 رائیڈ شیئر مشن کے تحت لانچ کیا گیا۔بیلٹا والٹک آربیٹل ہائی- ریلائیبلیٹی (BOHR) نامی اس سیٹلائیٹ کو امریکی کمپنی ستی لیبز نے تیار کیا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ تجارتی خلائی مشنز میں بھی جوہری توانائی کو محفوظ اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، ٹیکنالوجی مستقبل میں گہرے خلائی مشنز اور چاند کے مستقل تاریک علاقوں جیسے مقامات پر طویل عرصے تک مسلسل کام کرنے والے آلات کو توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں