خاتون نے ساتھ رہنے والی خاتون کے ہونٹ سی دئیے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں پولیس نے ایک خاتون کو اس کے ساتھ رہنے والی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد 42 سالہ متاثرہ خاتون شہر کوگا میں واقع گھر سے فرار ہوکر قریبی دکان پہنچیں اور ایک کاغذ پر ‘براہِ کرم میری مدد کریں’ لکھ کر لوگوں کی توجہ حاصل کی۔بعد ازاں جاپان کے مشرقی صوبے ایباراکی کی پولیس نے 49 سالہ خاتون ماسائے ساکورائی کو حملے کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ساکورائی 29 جون کو پیش آنے والے واقعے کے وقت متاثرہ خاتون کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اسی دوران انہوں نے مبینہ طور پر اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے ۔ زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ کسی تنازع پر غصے میں آگئی اور میرے ہونٹ سی دئیے ۔