لاشوں کی جِلد کو سدا بہار جوانی کیلئے استعمال کیا جانے لگا
سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا میں ہمیشہ جوان رہنے کیلئے لاشوں کی عطیہ کردہ جِلد کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس طریقہ کار میں مردہ افراد کی عطیہ کی گئی جِلد کو لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے اور اس میں موجود خلیاتی مواد کو نکال لیا جاتا ہے ۔حتمی پراڈکٹ میں انسانی کولیگن، ایلیسٹن، hyaluronic ایسڈ اور دیگر کو شامل کیا جاتا ہے جبکہ جن افراد میں انہیں داخل کیا جاتا ہے ان کی جِلد کے خلیات کو بھی شامل کیا جاتا ہے ۔ ماہر ڈرماٹالوجسٹ کِم ہان سیم کے مطابق 'یہ ایسے جِلدی ٹشوز ہوتے ہیں جن سے تمام خلیات کو نکال دیا جاتا ہے تاکہ آپ کا جسم انہیں مسترد نہ کرے اور نہ ہی الرجک ری ایکشن کا سامنا ہو۔جب اس پراڈکٹ کو چہرے اور گردن میں شامل کیا جاتا ہے تو ہلکی جھریوں سے نجات پانے ، مسام کو چھوٹا رکھنے اور جسم کے اپنے خلیات کو نیا بنانے میں مدد ملتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments