گرین لینڈ میں دیو ہیکل برفانی تودہ سمندر میں گر گیا
اواناٹا (نیٹ نیوز)گرین لینڈ کے مشہور ایلولیساٹ آئس فیورڈ میں ایک دیوہیکل برفانی تودہ اچانک سمندر میں گرگیا، جس کے نتیجے میں پانی کی انتہائی بلند لہریں قریب موجود کشتی کی طرف بڑھنے لگیں۔
اس دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جولائی میں گرین لینڈ کے علاقے اواناٹا (Avannaata) میں پیش آیا، جہاں موجود سیاحوں اور مقامی افراد نے اس حیرت انگیز منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برفانی تودہ سمندر میں گرنے کے فوراً بعد پانی کا ایک بڑا ریلا تیزی سے کشتی کی جانب بڑھتا ہے ، جس پر سوار افراد فوری طور پر محفوظ فاصلے کی جانب ہٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments