کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھاتے ہیں

کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھاتے ہیں

نیو یارک (نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینے سے لوگ زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔

 کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت اور لوگوں کے کھانے کی مقدار کا جائزہ لینے کے لیے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی اور پنسلوانیا کی پین سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 86 بالغ افراد پر کیے گئے دو تجربات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحقیق میں شامل افراد کو بیف چلی یا چکن ٹکا مسالہ میں سے ایک کھانا پانی کے ساتھ دیا گیا اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق جتنا چاہیں کھانے کی اجازت دی گئی۔ تحقیق سائنسی جریدے ایپی ٹائٹ میں شائع ہوئی ہے ۔ اس کے مطابق جن لوگوں نے زیادہ پانی پیا، انہوں نے کم نہیں بلکہ زیادہ کھانا کھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...