روزانہ سافٹ ڈرنکس پینے کے صحت کیلئے خطرات جان لیجئے
لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی یا کاربونیٹڈ مشروبات، جنہیں عام طور پر سافٹ ڈرنکس یا سوڈا کہا جاتا ہے ، آج کل روزمرہ زندگی کا معمول بنتے جا رہے ہیں تاہم ماہرینِ صحت خبردار کرتے ہیں کہ ان مشروبات کا مسلسل اور زیادہ استعمال جسم پر کئی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔
یہ جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس میں موجود چینی اور مصنوعی مٹھاس آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کے توازن کو بھی متاثر کر سکتی ہے ۔دانتوں کی صحت پر بھی ان مشروبات کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک عام سافٹ ڈرنک کے ٹِن میں 200 سے زائد کیلوریز موجود ہو سکتی ہیں۔ اگر ان مشروبات کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو اضافی کیلوریز جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہونے لگتی ہیں، جس سے موٹاپا بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹائپ ٹو ذیابیطس اور دل کے امراض کا خطرہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments