دنیا کا بلند ترین برج جس میں مصنوعی آبشار بھی ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں گزشتہ برسوں میں متعدد ایسے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو دنگ کر دینے والے ہیں۔مگر ہوا جیانگ برج یا پل ایک ایسا منصوبہ ہے جسے انجینئرنگ کا ناممکن کارنامہ تصور کیا جاتا ہے ۔
یہ برج سطح زمین سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے اس کی انفرادیت اس کی مصنوعی آبشار ہے ۔درحقیقت چینی حکام نے اسے محض ایک شاہراہ کے طور پر نہیں بلکہ ایک حقیقی سیاحتی مقام کے طور پر تعمیر کیا ہے ۔یہاں گلاس واک ویز، برج ٹاور زکے اندر کیفے اور بنگی جمپنگ جیسی تفریحی سرگرمیاں دستیاب ہیں ۔مگر سب سے زیادہ خاص چیز اس کی پانی کی چادر یا مضنوعی آبشار ہے ۔300 میٹر لمبی آبشار میں لیزر سسٹم بھی نصب ہے تاکہ یہ رات کے وقت لوگوں کو دنگ کر دے ۔مقامی حکومت کے مطابق روزانہ ہزاروں سیاح اسے دیکھنے آتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments