امریکا میں 53 برس بعد بوتل میں بند پیغام مل گیا

امریکا میں 53 برس بعد بوتل میں بند پیغام مل گیا

نیو جرسی(نیٹ نیوز)نیو جرسی کے دلدلی علاقے کی صفائی کے دوران ایک شخص کو بوتل میں بند ایک پیغام ملا ہے جو 53 سال قبل ایک نو سالہ بچی نے سمندر میں بہایا تھا۔

دی ٹائیڈ لینڈز انیشی ایٹو کے شریک بانی جان کاؤٹرمین کو یہ بوتل ملی۔پیغام میں لکھا تھا ‘یہ بوتل 20 اگست 1973 کو اوشن سٹی کے سیکنڈ سٹریٹ بیچ سے اس وقت سمندر میں بہائی گئی، جب میرے اغوا کار مجھے بحرِ اوقیانوس کے ساحل سے دور ایک جزیرے پر لے جا رہے تھے ۔ براہِ کرم میرے خاندان کو اطلاع دیں کہ بے رحم سفنج کے ماہی گیر مجھے شارک سے بھرے پانیوں میں غوطے لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مہربانی کرکے یہ پیغام میرے گھر کے پتے پر واپس بھیج دیں۔ لاری بلیئر۔جان کو آخرکار لاری کی بہن ایلیسن مل گئی۔ایلیسن نے بتایا کہ لاری نے یہ پیغام انہیں بول کر لکھوایا تھا کیونکہ ان کی لکھائی بہتر تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...