سائیکل چلاتے مشعل جگلنگ کرتے امریکی کی بھنویں جل گئیں

سائیکل چلاتے مشعل جگلنگ کرتے امریکی کی بھنویں جل گئیں

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی شہری کو ایک پہیے والی سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، اپنی بھنویں جلا بیٹھا۔ڈیوڈ رش نامی شہری پہلے ہی یونی سائیکل چلانے اور جگلنگ کے کئی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے ۔

رش نے آن لائن بتایا کہ جلتی ہوئی مشعلوں کو اچھالتے ہوئے ایک پہیے والی سائیکل کو آگے بڑھاتے ہیں تو سائیکل چلنے کی رفتار سے پیدا ہونے والی ہوا کا بہاؤ شعلوں کو سیدھا واپس آپ کے چہرے کی طرف دھکیلتا ہے ،پہلی بار کوشش کے دوران اس کی بھنویں اور ہاتھوں کی پشت کے بال جھلس گئے ۔ آخرکار وہ اپنی رفتار اور توازن قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا اور 175 کامیاب کیچز کیے ، جو پہلے کے عالمی ریکارڈ سے چار گنا سے بھی زیادہ تھے ۔ رش کی اس کوشش کی ویڈیو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دیکھی گئی اور اب وہ باضابطہ طور پر اسکے عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...