بیوی کے گٹر میں گرنے پر شوہر بھی ساتھ رہنے کیلئے کود پڑا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے شان ڈونگ کے علاقے ڈونگ یانگ میں جب بیوی گٹر میں گرگئی تو اس کے تحفظ کے لیے فکرمند شوہر اس کے ساتھ رہنے کے لیے خود بھی وہاں پہنچ گیا۔
یہ واقعہ 15 جولائی کا ہے جب جوڑا اس علاقے کے سرسبز حصے میں ٹڈوں کو پکڑ رہا تھا۔ گیلی گھاس سے پھسلنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا جبکہ وہاں روشنی بھی بہت کم تھی۔گٹر میں گرنے کے باعث خاتون زخمی ہوئی اور اندر ہلنے کی بھی ہمت نہیں رہی۔شوہر نے بیوی کے زخموں کو دیکھا تو اس کی حالت کے حوالے سے پریشان ہوگیا اور وہ بھی اس کے ساتھ رہنے کے لیے اندر چلا گیا۔اس جوڑے نے موبائل فونز کے ذریعے فائر فائٹرز سے مدد طلب کی۔فائر فائٹرز جلد وہاں پہنچ گئے اور گٹر کے نم اور تاریک ماحول میں جوڑے کو کافی نازک حالت میں دریافت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments