برطانیہ:لائبریری کو 116برس بعد کتابیں واپس مل گئی
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ ایک شخص نے 116 برس بعد لائبریری سے لی گئی دو کتابیں واپس لوٹا دیں۔ یہ کتابیں ان کے دادا نے لائبریری سے لی تھیں۔
کونوی لائبریریز کے مطابق مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں اُس وقت کی Llanrwst Public Library and Reading Room سے حاصل کی تھیں۔ لائبریری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری دونوں عالمی جنگوں میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے ۔ لائبریری کے عملے نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال پرانی کتابوں کو دوبارہ ہاتھ میں لینا اور اس خاندان کی دلچسپ کہانی کا حصہ بننا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments