30سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ

30سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ

برلن(نیٹ نیوز)جرمن میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی ہیمبرگر میڈیکل نے ایک ایسا سمارٹ ٹوائلٹ سیٹ تیار کیا ہے جو دل کی دھڑکن کی عام خرابی ایٹریئل فبریلیشن کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق اس ڈیوائس کی کارکردگی کلینک میں کیے جانے والے روایتی ای سی جی ٹیسٹ کے قریب بتائی گئی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے ‘ہارو ای کے جی سیٹ’ کو عام ٹوائلٹ سیٹ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے ، لیکن اس کے اندر ایسے ای سی جی سینسر نصب ہیں جو ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے سینسرز سے ملتے جلتے ہیں۔ جب کوئی شخص اس پر تقریباً 30 سیکنڈ تک بیٹھتا ہے تو یہ دل کی برقی سرگرمی ریکارڈ کرتا ہے ۔ریکارڈ کیا گیا ڈیٹا ایک سمارٹ فون ایپ پر بھیجا جاتا ہے ، جہاں اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے تاکہ دل کی دھڑکن میں ممکنہ بے ترتیبی یا دیگر علامات کا پتہ لگایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...