اے آئی ڈراموں کیلئے چہرہ کرائے پر دیں،700 ڈالر کمائیں
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کی تیزی سے ترقی نے لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ پیدا کر دیا ہے ۔
اب اداکار، ماڈلز اور عام شہری بھی اپنی تصویر یا چہرے کے استعمال کی اجازت دے کر 15 سے 700 امریکی ڈالر تک معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ چہرے بعد میں اے آئی کی مدد سے تیار کیے جانے والے ویڈیوز اور ڈراموں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔چینی پلیٹ فارم ریسٹ آف ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق چین میں کئی ایسے آن لائن پلیٹ فارم کام کر رہے ہیں جہاں لوگ اپنی تصاویر رجسٹر کراتے ہیں اور پھر پروڈیوسرز اپنی ضرورت کے مطابق مختلف چہروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر عمر، جنس اور ظاہری شکل کے مطابق چہروں کی الگ الگ فہرستیں موجود ہوتی ہیں۔ بعض کیٹیگریز میں عام لڑکی، سپر ماڈل اور دیگر انداز شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments